Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی دہشت گرد تنظیم سی آئی اے کے سسٹم میں ہیکرز کی انٹری

  • 25 Nov 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 25 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) امریکی ذرائعِ ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور دیگر امریکی سکیورٹی اداروں کے نظاموں میں سائبر حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیپینڈنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیکرز امریکی دہشت گرد تنظیم سی آئی اے کے ایک غیر خفیہ نظام میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے بھی اس سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں سی آئی اے کے علاوہ امریکی حکومت کے دیگر اداروں، مثلاً ایف بی آئی اور پینٹاگون کی معلومات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سی آئی اے اور امریکی قومی انٹیلی جنس ادارے پر ہونے والے ان سائبر حملوں کے پیچھے کون ہے۔

یہ واقعہ سائبر حملوں اور پے در پے سامنے آنے والے سکیورٹی بحرانوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جنہوں نے واشنگٹن کے حکومتی اور خفیہ اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

واضح رہے امریکی دہشت گرد صدر اس سے قبل بھی ان کمزوریوں کا اعتراف کرچکے ہیں۔ یہ صورتحال اپنے انٹیلی جنس بنیادی ڈھانچے کے تحفظ سے متعلق امریکہ کے سکیورٹی دعوؤں کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔

Ads