کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 399 روپے کے نئے فلیگ شپ پلان میں 28 دن تک بغیر کسی ڈیٹا کی حد کے 4جی اور 5جی انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکے گا۔ وائس کالنگ بھی مفت ہوگی اور روزانہ 100 ایس ایم ایس ملیں گے۔ جیو نے اپنی 10ویں سالگرہ کی تقریبات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ ان لمیٹیڈ پیش کی ہے۔
جیو کا 28 دن کا موجودہ پلان 349 روپے کا ہے، جس میں 5جی نیٹ ورک پر ان لمیٹیڈ ڈیٹا اور 4جی نیٹ ورک پر روزانہ 2 جی بی ڈیٹا ملتا ہے۔
وہیں، 365 دن کا نیا پلان 3999 روپے کا ہے۔ اس میں بھی ان لمیٹیڈ 4جی اور 5جی ڈیٹا ملے گا۔ 365 دن کا موجودہ پلان 3599 روپے کا ہے۔ اس میں 5جی نیٹ ورک پر ان لمیٹیڈ اور 4جی نیٹ ورک پر روزانہ 2.5 جی بی ڈیٹا ملتا ہے۔ نئے اور موجودہ تمام پلان میں ان لمیٹیڈ وائس کالنگ اور روزانہ 100 ایس ایم ایس ملتے ہیں۔
جیو کے دیگر پلان یوزرز کے لیے کمپنی نے 15 روپے اور 25 روپے کے ان لمیٹیڈ 5جی ایڈ آن پیک کی آفر بھی کی ہے، جن کی مدت بالترتیب ایک دن اور دو دن ہوگی۔
رات دیر تک گیم کھیلنے، مسلسل فلمیں اور پروگرام دیکھنے یا کام کرنے والوں کے لیے 50 روپے کا نائٹ ڈیٹا پیک پیش کیا گیا ہے، جس کی مدت 28 دن ہوگی۔ اس میں ہر رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ان لمیٹیڈ 4جی اور 5جی ڈیٹا ملے گا۔ رات میں استعمال ہونے والا ڈیٹا مرکزی پلان کے ڈیٹا بیلنس سے نہیں کٹے گا۔ یعنی دن کا ڈیٹا بچاکر رات میں کھل کر انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکے گا۔
اس آفر کے تحت 399 روپے اور 3999 روپے کے نئے پلان اور 25 روپے کا 5جی ایڈ آن پیک 24 نومبر سے دستیاب ہوگیا ہے۔ 15 روپے والا پیک پہلے سے دستیاب ہے، جبکہ 50 روپے کا نائٹ ڈیٹا پیک 26 نومبر سے دستیاب ہوگا۔
