جدہ، 23 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں غاصب اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کسی ایک قوم کو بے دخل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے حملوں کو کسی ایک قوم کو اس کے بنیادی حقوق سے لاتعلق کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے منظم نوآبادیاتی آبادکاری، الحاق، نسلی تطہیر اور جبری نقل مکانی کی پالیسیوں کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ قابض حکام یہ پالیسیاں فلسطینی عوام، ان کی سرزمین، مقدس مقامات اور املاک کے خلاف نافذ کر رہے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
