دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رن بنائے۔ یش ڈھل نے سب سے زیادہ 43 رن بنائے، جبکہ نتیش رانا نے 40، تیجسوی داہیا نے 18 اور ہمت سنگھ نے بھی 18 رن کا تعاون دیا۔ سوراشٹر کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے 23 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ اس عمدہ کارکردگی کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ چیتن سکاریہ اور کرینس پھولیٹرا نے دو، دو وکٹ حاصل کیے۔
جواب میں سوراشٹر نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رن بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ پریرک مانکڑ نے 31 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے سب سے زیادہ 47 رن بنائے۔ ہروَنس پنگالیا نے 37 اور ہاروک دیسائی نے 26 رن کی اننگز کھیلی۔ دہلی کی جانب سے میانک راوت نے 19 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔
