شاہدی کی قیادت میں افغانستان نے عالمی کرکٹ میں نمایاں ترقی کی اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی مرتبہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا۔ تاہم اگلا ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر-نومبر 2027 میں ہونا ہے، جس کے پیش نظر شاہدی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
اے سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کپتان کی حیثیت سےحشمت اللہ شاہدی کی شاندار خدمات، لگن اور قیادت کو سراہتا ہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ بورڈ نے رحمت شاہ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
رحمت شاہ کی تقرری کو ایک فطری پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ مئی 2021 میں شاہدی کے کپتان بننے کے بعد سے نائب کپتان کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ وہ افغانستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ رحمت شاہ کی قیادت میں افغانستان کی پہلی ذمہ داری آئرلینڈ میں ہونے والی پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز ہوگی۔
