Masarrat
Masarrat Urdu

سعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ائیر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا: ایرانی میڈیا

  • 18 Jul 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 18 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ائیر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر طیاروں کی میزبانی کررہا تھا، جنہوں نے ایران پر امریکی حملوں میں معاونت فراہم کی۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ینبع اور الخرج کو لاحق خطرات ٹل گئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ رات سعودی عرب کے دونوں شہروں کے لیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس سے قبل ایران نے کویت، بحرین اور اردن میں بھی امریکی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

 

Ads