وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان مغربی ایشیا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہرمز میں آزاد جہاز رانی کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا، ”مغربی ایشیا کی سرگرمیوں پر ہندستان کی نظر ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے محفوظ اور آزاد جہاز رانی کا انتظام ہونا چاہیے۔ یہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے توانائی اور اقتصادی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔“
قابلِ ذکر ہے کہ ایران کی جانب سے ہرمز کے قریب کچھ جہازوں پر حملہ کیے جانے اور ہرمز کو بند کیے جانے کے اعلان کے بعد مسٹر ٹرمپ نے یکطرفہ اعلان کرتے ہوئے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں سے 20 فیصد سکیورٹی ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
