تہران، 9 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران نے دہشت گرد امریکی فوج کی تازہ جارحیت کے جواب میں کویت اور بحرین میں اس کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے
تہران – ارنا – سپاہ پاسداران نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بچوں کی قاتل اور عہد شکن امریکی حکومت کی تازہ جارحیت کے جواب میں کویت اور بحرین میں اس کے فوجی اڈوں کی اہم اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں ایران اور عراق کے شریف، کریم اور مجاہد عوام کو مخاطب کرکے کہا ہے:
بسم اللہ قاصم الجبارین
قَاتِلُوھم یُعَذِّبْھم اللّہ بِا یْدِیکُمْ وَیُخْزِھم وَیَنْصُرْکُمْ عَلَیْہمْ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ
آپ مومن، صاحب بصیرت اور وفادار عوام، قابل تعریف ہیں کہ وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، بے نظیر تشییع جنازہ سے ولایت الہی کی قدرومنزلت اور امیر المومنین سے ان کے چاہنے والوں اور عوام کی گہری محبت کا ثبوت دنیا والوں کے سامنے پیش کردیا اور اپنے نعروں سے بتادیا کہ مرجع اور ولی فقیہ پر حملے کی قیمت بہت سنگین ہوگی۔
سرزمین عراق حبیب کی شدید گرمی میں 23 گھنٹے کی پرشکوہ تشییع جنازہ نے محلوں میں رہنے والے مستکبرین کو وحشت زدہ کردیا اور انہیں جلد بازی میں عوام کی طاقت کے اس اظہار کے جواب پر اکسایا اور عہدشکن امریکا نے عراق میں بے مثال اور پرشکوہ ترین تشییع جنازہ کی خبروں سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے، اپنے عہدو پیمان کو پامال کرتے ہوئے، ساحلی جنوبی صوبوں کے متعدد علاقوں میں عوام دشمن جارحیت کی اور اسی طرح مشرقی صوبوں میں مشہد مقدس کی طرف جانے والے دو پلوں پر حملہ کیا لیکن وہ اس بات سے غافل ہے کہ یہ جرائم دنیا کے عوام میں زیادہ بیداری پیدا کریں گے اور بڑے شیطان کے خلاف مجاہدت کے لئےان کے عزم وارادے کو زیادہ محکم کریں گے۔
عہد شکن امریکا کے ان حملوں کے ابتدائی جواب میں سپاہ نیوی اور ایرواسپیس فورس نے کویت میں علی السالم نیز عریفجان اور بحرین میں جفیر نیز شیخ عیسی امریکی فوجی اڈوں کی اہم اور بنیادی تنصیبات کو مشترکہ ڈرون اور میزآئل حملوں کا نشانہ بنایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بچوں کی قاتل امریکی فوج کو خبردار کرتی ہے کہ جارحیت جاری رہنے کی صورت میں محکم جواب حملے، علاقے میں اس کے سبھی اڈوں تک پھیلا دیئے جائيں گے۔
وماالنصر الا من عنداللہ العزیز الحکیم
