وزیر اعلیٰ وجے کی نو قائم شدہ جماعت تملگا ویٹری کڑگم (ٹی وی کے) کا انتخابی نشان وسل (سیٹی) تھا، جس نے عوام کے دل جیت کر پارٹی کو اقتدار تک پہنچایا۔ دوسری جانب، دھونی سے منسلک "وسل پوڈو" مہم چنئی سپر کنگز کے مداحوں، جنہیں ’’یلو بریگیڈ‘‘ کہا جاتا ہے، میں بے حد مقبول ہے۔
اپنے پیغام میں وجے نے کہا کہ دھونی کا کرکٹ کا سفر تمل ناڈو کے کھیلوں کے جذبات کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’کیپٹن کول‘‘ کی غیر معمولی کرکٹ وراثت، پرسکون قیادت اور انکساری آج بھی نئی نسلوں کو متاثر کر رہی ہے، اور ان کے لیے بجنے والی سیٹیاں وقت کے ساتھ مزید بلند ہوتی جا رہی ہیں۔
وجے نے اپنے پیغام میں لکھاکہ"آپ کے نام پر گونجنے والی ہر سیٹی اور ان گنت دلوں کو دی گئی ترغیب نے آپ کے سفر کو تمل ناڈو کے کھیلوں کے جذبات کا ایک یادگار حصہ بنا دیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہاکہ"ہمارے کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! آپ کی شاندار کرکٹ وراثت، پُرسکون قیادت اور عاجزانہ شخصیت آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔"
وجے نے دھونی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشور انہیں اچھی صحت، خوشیاں اور مزید کامیابیاں عطا کرے، اور ان کے لیے بجنے والی سیٹیوں کی آواز ہمیشہ بلند ہوتی رہے۔
