Masarrat
Masarrat Urdu

چھ ممالک کے سفیروں نے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں

Thumb

نئی دہلی، 06 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) چھ ممالک کے سفیروں نے پیر کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی سفارتی اسنادِ پیش کیں۔ راشٹرپتی بھون سکریٹریٹ نے بتایا کہ موزمبیق، نکاراگوا، سورینام، گبونیز جمہوریہ، منگولیا اور بہاماس کے سفیروں نے ایک تقریب میں صدرجمہوریہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

صدرجمہوریہ نے موزمبیق کے ہائی کمشنر ارمانڈو پیڈرو موئیوان جونیئر، نکاراگوا کی سفیر ناڈیسکا امارا کتھبرٹ کارلسن، سورینام کی سفیر ہنیشا جے رام، گبونیز جمہوریہ کے ہائی کمشنر اوریلین مارسیل منٹسا نگوئما، منگولیا کے سفیر ڈاکٹر اولجیت لوسنجاو اور بہاماس کے ہائی کمشنر پیٹر نکولس سیمونیٹ کی سفارتی اسنادِ قبول کیں۔

 

Ads