این ایچ آر سی نے پیر کو کہا کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دو جولائی کو بنگلورو میں واقع ایک گرینائٹ کان میں کام کے دوران ایک بہت بڑی گرینائٹ چٹان مزدوروں پر گر گئی۔ حادثے کے وقت موقع پر قریب 16 مزدور موجود تھے۔ اس حادثے میں سات مائیگرینٹ مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹوں سے کان کے مالک کی مبینہ لاپروائی کا اشارہ ملتا ہے۔ اگر اخباری رپورٹوں میں شائع شدہ حقائق درست پائے جاتے ہیں، تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا وہاں دو اسٹون کریشر چل رہے تھے۔ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جانچ جاری ہے۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جانچ کی پیش رفت اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات بھی مانگی ہے۔
