پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ مسٹر رجیجو نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے بلانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کے دوران قومی اہمیت کے حامل امور پر با معنی بحث، گفتگو اور فیصلے کیے جائیں گے۔
پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا ، " حکومت کی سفارش پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مانسون سیشن بلانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سیشن 20 جولائی سے شروع ہوگا اور 13 اگست تک چلے گا، جس میں قومی اہمیت کے امور پر با معنی بحث، گفتگو اور فیصلے کیے جائیں گے۔" قریب چار ہفتوں تک چلنے والے اس سیشن کے دوران 19 نشستیں ہونے کا امکان ہے۔
