Masarrat
Masarrat Urdu

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں: ایران

  • 30 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 30 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہرمز میں بیرونی مداخلت مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گی۔

منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے پر عملدرآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے بات چیت ہوگی۔

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے میں شامل منجمد اثاثوں کی واپسی پر بھی بات ہوگی۔انھوں نے کہا کہ قطری ثالث کاروں کے ساتھ دوحہ میں بدھ کو بات چیت کا امکان ہے، مفاہمتی یادداشت کے پہلے پیراگراف میں ہی لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا امریکی وعدہ موجود ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، لبنان سے متعلق ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے، امریکا کی جانب سے وعدوں کی پاسداری مفاہمتی یادداشت کے متن سےجانچی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں اگلے کچھ روز تک کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کا منصوبہ نہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ رافیل گروسی سیاسی بیان بازی بند کریں، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں، ورلڈ کپ کو انتہائی سیاسی رنگ دیا گیا، امریکا نے میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے چینل عسکری نہیں سیاسی ہیں، حتمی معاہدے کی بات چیت سے پہلےمفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب میں خلیج عرب ممالک کے ڈائیلاگ فورم کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، آبنائے ہرمز کے انتظامات پر اپنے حقوق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

 

Ads