Masarrat
Masarrat Urdu

عآپ کا دوا گھپلے کے معاملے گھر گھر مہم چلانے کا اعلان

Thumb

نئی دہلی، 30 جون (مسرت ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی کی ریکھا گپتا حکومت پر محکمہ صحت میں 650 کروڑ روپے کے مبینہ دوا گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے اسے عوام کے بیچ لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے منگل کو کہا کہ عآپ اس معاملے کو دہلی کے ہر گھر تک پہنچائے گی اور کارکنان حقائق اور دستاویزات کے ساتھ لوگوں کو اس کی معلومات دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریکھا گپتا حکومت کے دور میں محکمہ صحت میں ایکس رے مشینوں، بیڈ شیٹس اور دیگر طبی آلات کی خریداری ضرورت سے کئی گنا زیادہ مقدار میں اور مبینہ طور پر 10 سے 20 گنا زیادہ قیمت پر کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معاملہ تقریباً 650 کروڑ روپے کا ہے اور دہلی حکومت خود اس بے ضابطگی کو قبول کر چکی ہے۔

مسٹر سنگھ نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس مبینہ گھوٹالے سے جڑے حقائق اور دستاویزات کی بنیاد پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچائیں۔

 

Ads