Masarrat
Masarrat Urdu

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی

Thumb

ممبئی، 23 جنوری 2023، اسٹاک مارکیٹ نے آج مثبت عالمی اشاروں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ٹیک، آٹو، بینکنگ، ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی جیسے گھریلو اسٹاک میں خرید کی رفتار حاصل کی۔
30 حصص والا بی ایس ای حساس انڈیکس 319.90 پوائنٹس بڑھ کر 60941.67 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 90.90 پوائنٹس بڑھ کر 18118.55 پر ختم ہوا۔ اس دوران درمیانی کمپنیوں میں خرید ہوئی جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.44 فیصد چڑھ کر 25114.15 پوائنٹس پر آگیا، جب کہ اسمال کیپ 0.30 فیصد گر کر 28544.40 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای میں فائدہ اٹھانے والوں میں آئی ٹی 1.65 فیصد، ٹیک 1.28 فیصد، ایف ایم سی جی 0.73 فیصد، ہیلتھ کیئر 0.80 فیصد، بینکنگ 0.76 فیصد، آٹو 0.64 فیصد اور فنانشل سروسز 0.57 فیصد شامل ہیں۔ گراوٹ والے گروپوں میں کموڈٹیز 0.14 فیصد، ریلٹی 0.72 فیصد، پاور 0.45 فیصد اور میٹلز 0.18 فیصد شامل ہیں۔
بی ایس ای پر کل 3831 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1977 میں کمی جبکہ 1666 میں اضافہ ہوا جبکہ 188 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر ہمہ جہت خریداری دیکھی گئی جس میں برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.26 فیصد، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.03 فیصد، جاپان کے نکی میں 1.33 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.28 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
 

Ads