Masarrat
Masarrat Urdu

پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

  • 27 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 27 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امر یکہ کے کسی بھی اگلے حملے کا اب اور زیادہ سخت اور وسیع جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے جزیرہ سرک پر حملہ کیا جسے ایران نے پسپا کر دیا۔ اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے تھے، سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔

 

Ads