Masarrat
Masarrat Urdu

راہل نے 'چھاتروں کی گونج' مہم کی کامیابی کے لیے پارٹی رہنماؤں کو خط لکھ کر تعاون کی اپیل کی

Thumb

نئی دہلی، 27 جون (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے پارٹی کے جنرل سکریٹریوں، انچارج، ریاستی صدور اور ذیلی تنظیموں کے سربراہوں کو خط لکھ کر یوتھ کانگریس اور طلبہ ونگ این ایس یو آئی کی 'چھاتروں کی گونج' مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو کانگریس جنرل سکریٹریوں، انچارج، ریاستی کانگریس صدور، مختلف تنظیموں کے سربراہوں اور ضلع و شہر کانگریس صدور کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سوال نامہ لیک ہونے، امتحانات کی منسوخی، بھرتیوں میں تاخیر، سرکاری اسامیاں خالی رہنے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے ملک کے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ میں شروع کی گئی 'چھاتروں کی گونج' مہم کا مقصد نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور تعلیمی نظام کی خامیوں کو ملک بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کانگریس رہنماؤں سے اس مہم کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے آئی وائی سی اور این ایس یو آئی کو مکمل تعاون اور تال میل فراہم کرنے کی گزارش کی۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ سب کو مل کر ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھنی ہوگی جو نوجوانوں کو مواقع، تعاون اور بہتر مستقبل فراہم کرے۔

 

Ads