Masarrat
Masarrat Urdu

جنرل قاآنی کا اسرائیل کو انتباہ؛ پورا لبنان خالی کرنا ہوگا

  • 26 Jun 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 26 جون (مسرت ڈاٹ کام) جنرل اسماعیل قاآنی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پورے لبنان سے نکلنا ہوگا، کیونکہ یہ سرزمین استقامت اور مزاحمت کی علامت ہے، نہ کہ قابض قوتوں کی جولان گاہ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل اسماعیل قاآنی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پورے لبنان سے نکلنا ہوگا، کیونکہ یہ سرزمین استقامت اور مزاحمت کی علامت ہے، نہ کہ قابض قوتوں کی جولان گاہ۔

اپنے ایک پیغام میں اسماعیل قاآنی نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عاشورائی جذبے اور حسینی ایمان کے ساتھ اسرائیل کے مقابل ڈٹے رہے اور لڑتے رہے، وہ آج بھی اسی ابدی عقیدے پر قائم ہیں کہ "ہر دن عاشورا ہے اور ہر سرزمین کربلا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پورے لبنان سے انخلا کرنا چاہیے، کیونکہ لبنان مزاحمت اور استقلال کی سرزمین ہے۔ اگر اسرائیل نے آج اپنی مرضی سے پسپائی اختیار نہ کی تو کل اسے شکست اور رسوائی کے ساتھ فرار ہونا پڑے گا۔

جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو سن 2000ء کے واقعات اور شہید سید حسن نصر اللہ کی بنت جبیل میں کی گئی تاریخی وصیت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ وہ وعدہ آج بھی زندہ ہے اور ایک بار پھر اسی منظر کے دہرائے جانے میں کوئی شک نہیں۔

Ads