Masarrat
Masarrat Urdu

کھرگے کا پردھان کے استعفی کا مطالبہ، طلبہ کی آواز دبانے کا الزام

Thumb

نئی دہلی، 24 جون (مسرت ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر طلباء کی آواز کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیپر لیک ہونے کے واقعات سے کروڑوں طلباء کا مستقبل متاثر ہوا ہے، لیکن حکومت طلباء کی تشویش کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسٹر کھرگے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں 90 پیپر لیک ہوئے ہیں اور نیٹ پیپر لیک معاملے کے باعث کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دھرمیندر پردھان طلبہ کی آواز کو ’دہشت گرد‘ بتا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت سے سوال کرتا ہے، اسے غدار یا ملک مخالف قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ’چھاتروں کی گونج‘ پورے ملک میں بلند ہوگی اور کانگریس طلبہ اور نوجوانوں کے مفادات کی لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ میں بڑھتے ہوئے غصے کے پیشِ نظر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔

 

Ads