مسٹر کھرگے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں 90 پیپر لیک ہوئے ہیں اور نیٹ پیپر لیک معاملے کے باعث کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دھرمیندر پردھان طلبہ کی آواز کو ’دہشت گرد‘ بتا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت سے سوال کرتا ہے، اسے غدار یا ملک مخالف قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ’چھاتروں کی گونج‘ پورے ملک میں بلند ہوگی اور کانگریس طلبہ اور نوجوانوں کے مفادات کی لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ میں بڑھتے ہوئے غصے کے پیشِ نظر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔
