Masarrat
Masarrat Urdu

پیپر لیک کے خلاف کانگریس کی ملک گیر مہم، 28 شہروں میں پریس کانفرنس ہوگی

Thumb

نئی دہلی، 23 جون (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس پیپر لیک، تعلیم کی نجکاری، بے روزگاری اور نظامِ تعلیم سے متعلق مختلف مسائل کے حوالے سے 25 جون کو ملک کے 28 شہروں میں ’چھاتروں کی گونج‘ کے نام سے پریس کانفرنس کرے گی۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے۔ سی۔ وینوگوپال نے منگل کی دیر رات بتایا کہ ان پروگراموں کے ذریعے طلبہ، نوجوانوں اور عام لوگوں کی تشویشات اور ناراضگی کو ملک کے سامنے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان پریس کانفرنسوں سے کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا، سینئر لیڈر عمران مسعود، پریانک کھرگے، راگنی نائک، گورو گوگوئی، کنہیا کمار سمیت متعدد سینئر لیڈران خطاب کریں گے۔

پروگرام کے تحت بھونیشور میں پون کھیڑا، بھوپال میں عمران مسعود، چنئی میں پریانک کھرگے، وجئے واڑہ میں راگنی نائک، دہلی میں گورو گوگوئی، پونے میں کنہیا کمار، چنڈی گڑھ میں راجیو شکلا، دہرادون میں رنجیت رنجن، کولکاتہ میں سپریا شرینیت اور سری نگر میں ادے بھانو چِب پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

 

Ads