Masarrat
Masarrat Urdu

جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مودی فرانس کے شہر ایویان پہنچ گئے

Thumb

نئی دہلی، 16 جون (مسرت ڈاٹ کام) وزیرِ اعظم نریندر مودی جی-7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو سلواکیہ سے فرانس کے شہر ایویان پہنچ گئے۔ اس دوران وہ کچھ دیر کے لیے سوئٹزرلینڈ میں بھی رکے جہاں انہوں نے صدر گائے پارمیلین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد وہ ایویان روانہ ہو گئے۔ ایویان پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ اہم عالمی مسائل پر دنیا کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ"جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے فرانس کے ایویان پہنچ گیا ہوں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ہندوستان ایک زیادہ پائیدار اور خوشحال دنیا کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔"

قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان جی-7 سربراہی اجلاس میں ایک شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کر رہا ہے۔ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کا بھی پروگرام ہے۔ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

Ads