امریکی صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آج رات ایران پر انتہائی شدید کاری ضرب لگانے جا رہا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم، اینٹی ائیر کرافٹ گنز ختم ہو چکی ہیں ایران کاتمام دفاعی نظام اور زیادہ تر جارحانہ صلاحیتیں اب مکمل ختم ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت جلد مستقبل قریب میں ایران کے جزیرہ خارک کا کنٹرول سنبھال لیں گے ہم جلد ایران کے اہم آئل انفراسٹرکچر پوائنٹس کا بھی کنٹرول سنبھال لیں گے امریکہ ایرانی تیل اور گیس کی مارکیٹوں کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے توانائی سیکٹر کا کنٹرول بالکل اسی طرح سنبھالا جائے گا جیسے وینزویلا کا کنٹرول سنبھالا ہے ہمارا ماڈل وینزویلا خود اور امریکا دونوں کیلئے انتہائی شاندار اور کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، ہمارے پاس فیصلہ کن پلان موجود ہے۔
فلوریڈا میں میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو امریکا ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ایران مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہا اگر وہ معاہدے کی طرف نہیں آتا تو پھر اسے امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
