Masarrat
Masarrat Urdu

شویندو ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، کابینہ میں پانچ دیگر وزراء بھی شامل

Thumb

کولکتہ، 9 مئی (مسرت ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈرسویندو ادھیکاری نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ ان کے ساتھ پانچ دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے پہلی بار ریاست میں حکومت بنائی ہے۔ پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 207 سیٹوں کے ساتھ دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کی ہے۔

مسٹر ادھیکاری کو یہاں بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں گورنر آر این روی نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے علاوہ مسٹر دلیپ گھوش، محترمہ اگنی مترا پال، مسٹر اشوک کیرتنیا، مسٹر خودی رام ٹوڈو اور مسٹر نسیتھ پرمانک نے بھی وزیروں کے طور پر حلف لیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی دیگر مرکزی وزراء، بی جے پی صدر نتن نبین، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد کی حکومت والی مختلف دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران اس موقع پر موجود تھے۔

بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں حلف برداری کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

Ads