لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ 'ناری وندن' کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کا اصل چہرہ اس طرح کے تبصروں سے بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار کو چیلنج کرنے والی خواتین کو بی جے پی برداشت نہیں کر پاتی اور ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ صرف کسی فرد واحد کا تبصرہ نہیں ہے، بلکہ خواتین کے تئیں پارٹی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ خاتون ارکان پارلیمنٹ کے سوالات سے بچنا اور ایسے معاملات پر خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ خواتین اپنی توہین کو کبھی نہیں بھولتیں اور گجرات سمیت پورے ہندوستان کی خواتین اس طرح کے رویے کا جمہوری طریقے سے جواب دیں گی۔
