Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی فوج ایک ایسے دلدل میں پھنسی ہے جس میں آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، جنرل رضائی

  • 02 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 2 مئی(مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ جنرل محسن رضایی نے کہا کہ غیر تجربہ کار امریکی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو خطرناک صورت حال میں ڈال دیا ہے، جہاں وہ سبق سیکھے بغیر باہر نہیں نکل سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ اور رہبر معظم کے دفاعی مشیر جنرل محسن رضایی نے کہا کہ غیر تجربہ کار امریکی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی پیچیدگیوں کے باوجود خطرناک صورت حال میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل محسن رضایی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ امریکہ کے غیر تجربہ کار وزیر دفاع نے امریکی فوج کو ایک ایسے دلدل میں دھکیل دیا ہے جہاں آگے گڑھا ہے اور پیچھے کھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیر دفاع نے اچھی طرح مطالعہ کیا ہوتا، جغرافیہ اور ایران کے خلیج فارس و آبنائے ہرمز کی پیچیدگیوں کو سمجھا ہوتا، تو آج امریکی فوج اس مشکل میں نہیں پھنستی۔

جنرل رضایی نے خبردار کیا کہ امریکی فوج کو خلیج فارس اور بحر عمان میں بہت سے سبق سیکھنے ہوں گے۔

Ads