Masarrat
Masarrat Urdu

جنگ بندی کے باوجود ایران سے کویت کی پروازیں دگنا سفر کیوں کر رہی ہیں؟

  • 01 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، یکم مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے 60 دن مکمل ہوگئے ہیں تاہم سکیورٹی خدشات پر کئی ملکوں کی پروازوں کو طویل ترین فاصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔

ایران کی مغربی فضائی حدود کی بندش کے وجہ سے ایرانی پروازیں اپنے پڑوسی ملک عراق میں براہ راست داخل نہیں ہو رہیں بلکہ ایرانی طیارے بحیرہ کیسپین سے آذربائیجان، آرمینیا اور ترکیہ کی فضائی حدود کا طویل سفر کرکے عراق جارہے ہیں جس سے تہران سے نجف کی ایک گھنٹے کی پروازیں طویل روٹ سے 3 گھنٹے کا سفر کر رہی ہیں اور بصرہ کی محض 40 منٹ کی پروازوں کو ساڑھے 3 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑے گا۔

کویت سے اڑنے والی پروازیں امارات کو نظر انداز کرکے سعودی عرب اور عمان سے ہوتے ہوئے ہندوستان یا پاکستان کی منزلیں لے رہی ہیں جس سے سفر کی طوالت دگنی تک پہنچ گئی ہے۔

 

Ads