Masarrat
Masarrat Urdu

ایران سے معاہدہ نہ ہونے تک پابندیاں جاری رہیں گی : ٹرمپ

  • 29 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 29اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے تک ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں ایران پر جاری ناکہ بندی اور اس کے عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ اگر ایران پر ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رہی تو عالمی آئل مارکیٹ پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 

Ads