Masarrat
Masarrat Urdu

’امریکہ کے خاص تعلقات برطانیہ سے نہیں اسرائیل سے ہیں‘

  • 29 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 29 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ میں متعین برطانوی سفیر سر کرسچن ٹرنر نے امریکہ کے سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے خاص تعلقات برطانیہ سے نہیں اسرائیل سے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں متعین برطانوی سفیر سر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ یہ انوکھی بات ہے کہ یہاں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کو کٹھرے میں نہیں لایا جاسکا، یہاں تک کہ کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکا۔

برطانوی سفیر کی طالبات کے ساتھ گفتگو اسی سال فروری کے وسط میں ایک پروگرام میں ریکارڈ گئی تھی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے کہ امریکہ اور برطانیہ ایک دوسرے سے خصوصی تعلقات رکھتے ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے اور خیالات ہیں اور حکومت کی سرکاری پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔

والدہ کنگ چارلس کو پسند کرتی تھیں، ٹرمپ کا انکشاف واضح رہے کرسچن ٹرنر کو اس سال کے آغاز میں امریکہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل برطانیہ نے امریکہ میں تعینات اپنے سفیر پیٹر منڈیلسن کو جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے الزام پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

 

Ads