Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا

  • 14 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 14 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایک چینی ملکیت والا ٹینکر، جس پر امریکی پابندیاں نافذ ہیں، نے آبنائے ہرمز عبور کر لی ہے اور یہ موجودہ محاصرے کے نافذ ہونے کے بعد اس اسٹریٹیجک آبی راستے کا معلوم شدہ پہلا عبور ہے۔

تیل و کیمیائی مال بردار جہاز" رچ سٹیری" شنگھائی شوآرن شپنگ کمپنی کی ملکیت ہے، یہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ایک فرم ہے۔ بحری آمدورفت کے ڈیٹا کے مطابق اس بحری جہاز نے پیر کی رات گئے گزرگاہ کے نزدیک چکر لگانے کے بعد منگل کی علی الصبح آبنا ء کو عبور کر لیا ۔ یہ ٹینکر متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے روانہ ہوا تھا اور اب چین کی طرف جا رہا ہے۔

یو ایس سینٹ کام نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ خلیج اور خلیجِ عمان میں ایرانی بندرگاہوں میں داخل یا نکلنے والے بحری جہازوں کے خلاف 'محاصرہ غیر جانبداری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا'۔ کچھ ہی دیر بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی ایرانی جہاز جو محاصرے کے قریب آئے گا 'فوراً ختم کر دیا جائے گا'۔ ایک ٹینکر جو ایران کے جزیرہ خارگ کے تیل ٹرمینل سے روانہ ہوا تھا، اسے پیر کو آبنا میں دیکھا گیا جبکہ وہ گمراہ کن آٹو میٹک آئیڈینٹی فکیشن سسٹم (اے آئی ایس) ڈیٹا نشر کر رہا تھا، اور جھوٹا اشارہ دے رہا تھا کہ اس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ ایسی تدبیریں تیزی سے عام ہوتی جا رہی ہیں۔ تنازع کے آغاز سے متعدد جہازوں نے اپنی نقل و حرکت پوشیدہ کرنے کے لیے ٹریکنگ ڈیٹا میں جعل سازی کرنے یا اپنا اے آئی ایس ٹرانسپونڈر بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

Ads