رپورٹ کے مطابق، تازہ ترین سرمایہ کاری کو شامل کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل 'ہیکٹا کارن' بن گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کی مالیت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس فہرست میں ریٹیل سیکٹر کی کمپنیوں میں وہ سر فہرست ہے۔
ریلائنس ریٹیل میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی، ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی، کے کے آر، سلور لیک، جی آئی سی، ٹی پی جی اور مبادلہ جیسے بڑے عالمی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے لگائی گئی کمپنی کی قیمت کو ہی رینکنگ کی اہم بنیاد مانا گیا ہے۔ یہ فہرست جنوری 2026 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
پہلے تین مقامات پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے شعبے کی کمپنی اوپن اے آئی، ایلن مسک کی اسپیس ایکس اور اینتھروپک شامل ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سرمایہ کاری حاصل کرنے کے معاملے میں ٹیک اور اے آئی کمپنیوں کا غلبہ بڑھ رہا ہے۔
ٹاپ 100 کی اس فہرست میں امریکہ کی 65 کمپنیاں ہیں۔ چین کی 21 اور ہندوستان و برطانیہ کی تین تین کمپنیوں نے فہرست میں جگہ حاصل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹاپ تھری کمپنیاں اوپن اے آئی، اسپیس ایکس اور اینتھروپک کی مجموعی مالیت فہرست میں شامل تمام 100 کمپنیوں کی مالیت کے ایک تہائی کے قریب ہے۔
