رپورٹس کے مطابق، تہران صوبے کے گنجان آباد علاقے بہارستان کے قلعہ میر نامی مقام پر دو رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں کئی افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقامی حکام کے مطابق، ملبہ ہٹانے اور اس کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ علاقہ تہران کے قریب ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے، اس لیے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
