Masarrat
Masarrat Urdu

آسام کے لوگ ہیمنت کو معاف نہیں کریں گے" : راہل گاندھی

Thumb

نئی دہلی، 5 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر اسمبلی انتخابات کے دوران حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سرما کے جیل جانے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

مسٹر گاندھی نے آسام کے وشوناتھ اسمبلی حلقے میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسٹر سرما نہ صرف سب سے زیادہ بدعنوان بلکہ سب سے زیادہ فرقہ پرست وزیر اعلیٰ ہیں جو مسلسل نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور آسام کے عوام انہیں قانون کے مطابق سزا دلائیں گے۔

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آسام کی حکومت دہلی سے چلائی جا رہی ہے اور ریاست کو "اے ٹی ایم" کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بڑے صنعتکاروں جیسے مکیش امبانی، گوتم اڈانی اور بابا رام دیو کو زمینیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بی جے پی حکومت کے وعدوں، جیسے سستا گیس سلنڈر فراہم کرنے اور چائے باغان مزدوروں کی اجرت بڑھانے کے وعدے کو ادھورا بتایا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس حکومت بننے پر خواتین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، مزدوری 450 روپے مقرر کی جائے گی، پنشن میں اضافہ ہوگا، زمین کے پٹّے دیے جائیں گے اور 25 لاکھ روپے تک صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔

 

Ads