رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے مار گرائے گئے امریکی طیاروں میں ایف 35، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہیں۔
حالیہ واقعے میں ایران کی حدود کے اندر ایک امریکی جنگی طیارہ تباہ کیا گیا، جبکہ ایرانی حکام نے لاپتہ امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے مالی انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
ابتدائی طور پر ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جدید ایف 35 طیارہ مار گرایا ہے، تاہم بعد میں سامنے آنے والی تصاویر اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 اسٹرائیک ایگل تھا، جو طویل فاصلے تک بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں دو افراد پر مشتمل عملہ سوار ہوتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل دونوں اہلکاروں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی۔
