اُن کا کہنا تھا کہ ٹریفالگر اسکوائر میں ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے تہوار بھی باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، لیکن ٹوری پارٹی صرف اس وقت تنقید کرتی ہے جب مسلمان اپنے مذہبی فرائض یا تہوار ادا کرتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ امتیازی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی نسل پرست عناصر کا ساتھ دے رہی ہے۔
