Masarrat
Masarrat Urdu

پی ایس ایل 11: بنگلہ دیشی حکومت کی کلیرنس، مستفیض الرحمان سمیت 6 کھلاڑی پاکستان روانہ

Thumb

ڈھاکہ، 23 مارچ (مسرت ڈاٹ کام)بنگلہ دیشی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹرز کو سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ علاقائی تناؤ کے پیشِ نظر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) نے کھلاڑیوں کی روانگی کو حکومتی منظوری سے مشروط کر رکھا تھا۔

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں قائم اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کھلاڑیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہائی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے جو کہ محفوظ ترین شہر ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خطے میں عید الاضحیٰ سے قبل جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے حالات میں بہتری کی امید ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو 'این او سی' جاری کیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں:مستفیض الرحمان،پرویز حسین ایمون ،شریف الاسلام،ناہید رانا،تنزید حسن تمیم اوررشاد حسین

 

Ads