بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں قائم اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کھلاڑیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہائی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے جو کہ محفوظ ترین شہر ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خطے میں عید الاضحیٰ سے قبل جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے حالات میں بہتری کی امید ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو 'این او سی' جاری کیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں:مستفیض الرحمان،پرویز حسین ایمون ،شریف الاسلام،ناہید رانا،تنزید حسن تمیم اوررشاد حسین
