سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی خبر کو خوشی کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ 2 دنوں میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری ہماری دشمنی کے مکمل اور حتمی حل کے حوالے سے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو اگلے 5 دن کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تفصیلی اور تعمیری مذاکرات ایک ہفتے کے تک جاری رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے انداز اور نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کیخلاف فوجی کارروائی اگلے 5 دن کےلیے ملتوی کردی جائے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران سے متعلق یہ فیصلہ جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط کیا گیا ہے، اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ۔
