مشرق وسطیٰ کی جنگ میں امریکا کو بڑے نقصانات کا سامنا۔ عراق میں امریکا کا فیولنگ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، سینٹ کام نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی ۔۔ تباہ ہونے والے طیارے میں چھ امریکی فوجی سوار تھے۔ عراق میں اتحادی فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملےنے تباہی مچائی، فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ایک فوجی افسر کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب میں ایرانی حملوں میں زخمی انیس امریکی فوجیوں کو جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔
