Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان کی شاندار واپسی: بنگلہ دیش کو 128 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

Thumb

میرپور، ڈھاکہ، 13 مارچ (مسرت ڈاٹ ک ام) دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ہر شعبے میں برتری ثابت کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی (بارش کے بعد بدلے ہوئے ہدف کے تناظر میں)۔ پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 23.3 اوورز میں صرف 114 رنز بنا سکی۔

پاکستانی فاسٹ بالرز نے میرپور کی پچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا،روف نے 4.3 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے آخری وکٹ لے کر بنگلہ دیشی اننگز کا خاتمہ کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے شروع میں ہی اہم وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔معاذ صداقت نے بیٹنگ میں 75 رنز بنانے کے بعد بالنگ میں بھی 3 وکٹیں حاصل کیں اور 'پلیئر آف دی میچ' قرار پائے۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 75 اور سلمان علی آغا 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 31، شمائل حسین 6، محمد رضوان 44 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ بنگلہدیش کی جانب سے راشد حسین تین اور مہدی حسن مرزا 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔

دوسری اننگز بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئی تو ڈک ورتھ لوئس کے تحت میچ کو 50 کی جگہ 32 اوورز تک مختصر کردیا گیا جبکہ ہدف کو کم کر کے 243 کردیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور صرف 15 رنز پر ابتدائی تین کھلاڑی پویلین لوٹے، تاہم لٹن داس اور توحید نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 73 تک پہنچایا تو اس موقع پر لٹن داس معاذ صداقت کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 23.3 اوورز میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ"پچھلا میچ ہمارے حق میں نہیں رہا تھا، اس لیے پیغام واضح تھا کہ اپنا فطری کھیل کھیلو۔ پچ فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار تھی اس لیے ہم چار فاسٹ بالرز کے ساتھ کھیلے اور سب نے اچھا کام کیا۔ مڈل اوورز میں وکٹیں گرنے پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے، لیکن معاذ کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں۔"

معاذ صداقت نے کہا کہ "ڈیبیو میچ میں تھوڑا دباؤ تھا، لیکن اس بار میں نے اپنے فطری انداز میں بیٹنگ کی اور اللہ نے مدد کی۔ میں بنیادی طور پر بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں اور کوچ کے ساتھ کام کرنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔"مہدی حسن میراز (کپتان، بنگلہ دیش) نے کہا کہ

"ہم نے پہلے دس اوورز میں اس بار اچھی باؤلنگ نہیں کی۔ یہ بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹ تھی لیکن ہمارے ٹاپ آرڈر نے رنز نہیں بنائے۔ ہمیں اپنی بیٹنگ میں ذمہ داری لینی ہوگی۔یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 

Ads