Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستانی "ٹیم بڑے فائنلز کی عادی ہو چکی ہے:راشد لطیف

Thumb

کراچی، 10 مارچ (مسرت ڈاٹ کام)سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کی مسلسل دوسری فتح پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کو غیر متوقع قرار دینے کے بجائے اسے ان کی مسلسل محنت اور ٹیم کے استحکام کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جیت ہرگز حیران کن نہیں ہے کیونکہ ان کے کھلاڑی اب بڑے مقابلوں کے فائنلز کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں "تسلسل اور استحکام" ان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے، جبکہ اس کے برعکس پاکستان کرکٹ میں بار بار کی تبدیلیاں ہمیشہ مسائل پیدا کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اب مسلسل دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی دنیا کی طاقتور ترین ٹیم بن کر ابھری ہے۔

 

Ads