مسٹر جے شنکر نے ’رائے سینا ڈائیلاگ‘ کے دوران بحر ہند پر ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بعد میں انہوں نے اس اجلاس کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "ہندوستان کا عروج ہندوستان ہی طے کرے گا۔ یہ دوسروں کی غلطیوں سے نہیں بلکہ ہماری اپنی طاقت سے متعین ہوگا۔"
وزیرِ خارجہ کی یہ رائے مسٹر لینڈو کے اس بیان کے جواب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جو انہوں نے دو دن پہلے رائے سینا ڈائیلاگ کے ایک اجلاس میں دیا تھا۔ امریکی وزیر نے ہند-امریکہ تجارتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ وہی معاشی غلطیاں نہیں دہرائے گا جو اس نے 20 سال پہلے چین کے ساتھ کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ہندوستان کو اتنا بڑا بازار نہیں بننے دے گا کہ وہ مستقبل میں اسے ٹکر دے۔
کسی ملک کا نام لیے بغیر مسٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کا عروج بھی ہندوستان سے ہی ہوگا نہ کہ دوسرے ملکوں سے۔
