Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان اپنی طاقت سے ہی اپنا مقام حاصل کرے گا: جے شنکر

Thumb

نئی دہلی، 07 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) امریکی نائب وزیرِ خارجہ کرسٹوفر لینڈو کے ہندوستان کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کے درمیان وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہفتہ کو واضح کیا کہ ہندوستان دوسروں کی غلطیوں سے نہیں بلکہ اپنی منزل خود اپنی طاقت سے حاصل کرے گا۔

مسٹر جے شنکر نے ’رائے سینا ڈائیلاگ‘ کے دوران بحر ہند پر ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بعد میں انہوں نے اس اجلاس کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "ہندوستان کا عروج ہندوستان ہی طے کرے گا۔ یہ دوسروں کی غلطیوں سے نہیں بلکہ ہماری اپنی طاقت سے متعین ہوگا۔"

وزیرِ خارجہ کی یہ رائے مسٹر لینڈو کے اس بیان کے جواب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جو انہوں نے دو دن پہلے رائے سینا ڈائیلاگ کے ایک اجلاس میں دیا تھا۔ امریکی وزیر نے ہند-امریکہ تجارتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ وہی معاشی غلطیاں نہیں دہرائے گا جو اس نے 20 سال پہلے چین کے ساتھ کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ہندوستان کو اتنا بڑا بازار نہیں بننے دے گا کہ وہ مستقبل میں اسے ٹکر دے۔

کسی ملک کا نام لیے بغیر مسٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کا عروج بھی ہندوستان سے ہی ہوگا نہ کہ دوسرے ملکوں سے۔

 

Ads