Masarrat
Masarrat Urdu

دبئی ایئرپورٹ سے محدود پروازیں دوبارہ شروع، فہرست میں کئی ہندوستانی شہر شامل

  • 02 Mar 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

دبئی، 2 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) دبئی ہوائی اڈے نے پیر کی شام محدود تعداد میں پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے جن میں کئی ہندوستانی شہروں کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں۔

دبئی ہوائی اڈے کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ 2 مارچ کی شام سے محدود آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ پروازیں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ورلڈ سینٹرل۔المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔

اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ آپریشن کے تحت 28 فروری کو ایران پر حملے کے بعد ایران نے متحدہ عرب امارات سمیت مغربی ایشیا کے کئی ممالک پر حملے کیے تھے جس کے بعد دبئی ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

دبئی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق پہلی پرواز ای کے 500 ممبئی کے لیے شام 8 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے) روانہ ہوگی جو امارات ایئرلائن کی پرواز ہے۔ چنئی کے لیے پرواز ای کے 542 مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے روانہ ہوگی جبکہ نئی دہلی کے لیے پرواز رات 9:30 بجے اڑان بھرے گی۔

بنگلورو کے لیے ای کے 568 رات 9:35 بجے (مقامی وقت) اور حیدرآباد کے لیے ای کے 524 رات 9:30 بجے روانہ ہوگی۔

ان ہندوستانی شہروں کے علاوہ ماسکو، کازان، یکاترینبرگ، وارسا، بلغراد، بخارسٹ اور الماتی کے لیے بھی پروازیں طے کی گئی ہیں۔

 

 

 

Ads