دیپک حالیہ دنوں اُس وقت خبروں میں آئے جب کوٹ دوار میں ایک مسلم بزرگ کی دکان کے نام سے ‘بابا’ لفظ ہٹانے کے مطالبے پر ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا تھا اور دیپک نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس دوران ہندو تنظیموں کے افراد نے ان سے ان کا نام پوچھا تو انہوں نے اپنا نام ‘محمد دیپک’ بتایا تھا۔
دیپک نے بتایا کہ راہل گاندھی نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا اور سمجھایا کہ انہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
10 جن پتھ میں ملاقات کے بعد دیپک نے صحافیوں سے کہاکہ “راہل گاندھی جی نے مجھے ملنے کے لیے بلایا تھا۔ انہوں نے میرے خاندان سے بات کی اور مجھے سمجھایا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ راہل جی نے یہ بھی کہا کہ وہ کوٹ دوار آ کر مجھ سے ملیں گے اور میرے جم کی ممبرشپ لیں گے۔”
