عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل میں حماس کے سینئر رہنماکا کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔
حماس کا مؤقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون کی جانب سے جاری کردہ 60 روزہ الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حماس اس مدت میں اپنے ہتھیار ڈال دے۔
