اطلاعات کے مطابق دونوں فریقوں نے ملاقات کے تیسرے دور پر اتفاق کیا ہے۔ پہلا دور 6 فروری کو مسقط میں ہوا تھا۔
ایران کی نیوز ایجنسی آئی آراین اے نے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا ہے کہ جوہری معاملے، پابندیوں میں نرمی اور کسی بھی ممکنہ افہام و تفہیم کے فریم ورک پر ایران کا نقطہ نظر امریکہ تک پہنچادیا گیا ہے۔
ایران کی ’مہر‘ خبررساں ایجنسی نے ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے سے کہا ہے کہ فریقین "کچھ معاملات پر اصولی طور پر کچھ سمجھوتوں" تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مسٹر عراقچی نے کہا، "راستہ شروع ہوچکا ہے اور اس کا نتیجہ ایک معاہدہ کے طورپر ہو سکتا ہے۔ پچھلی ملاقات کے مقابلے میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔"
