Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ جنیوا روانہ

Thumb

تہران، 16فروری (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے جنیوا روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ اعلی سطحی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ایرانی وفد سویٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کرے گا جو عمان کی ثالثی میں ہورہے ہیں۔

مذاکرات کا پہلا دور عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں نے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

Ads