وزارت نے کہا کہ اس اہم موقع پر لوک سبھا اسپیکر کی موجودگی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ دونوں ممالک کو جوڑنے والی جمہوری اقدار کے تئیں ہندوستان کے پختہ عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی مفاد سے جڑے پڑوسی ممالک کے طور پر ہندوستان، طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش میں منتخب حکومت کا خیرمقدم کرتا ہے، جن کے نظریات اور اقدار کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی کو زبردست اکثریت سے کامیابی ملی ہے اور نئی حکومت کی حلف برداری تقریب منگل کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگی۔
پارلیمانی انتخابات میں فتح کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے طارق رحمان سے ٹیلی فون پر بات کر کے انہیں مبارکباد دی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ بنگلہ دیش کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں ہندوستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
