Masarrat
Masarrat Urdu

نوجوان شیروں کی دھاڑ،ہندوستان کی تاریخ ساز فتح: چھٹی بار انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپیئن

Thumb

ہرارے، 6 فروری (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایک بار پھر اپنی کرکٹ کی حکمرانی ثابت کر دی۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل مقابلے میںانگلینڈ کو 100 رنز کے بڑے فرق سے ہرا کر چھٹی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی فتح کے ہیرو ویبھو سوریہ ونشی رہے، جنہوں نے ریکارڈ ساز سنچری اسکور کی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا مجموعی اسکور کھڑا کیا۔

نوجوان اوپنر ویبھو نے انگلینڈ کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ انہوں نے محض 80 گیندوں پر 15 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے 175 رنز بنائے۔ وہ یوٹیھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز (1412) بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

کپتان آیوش مہاترے نے 51 رنز اور ابھیگیان کنڈو نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ کنشک چوہان نے آخری اوور میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 37 رنز بنا کر اسکور 400 کے پار پہنچا دیا۔

412 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 311 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے کالیب فالکنر نے شاندار مزاحمت کی اور 67 گیندوں پر 115 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، لیکن دوسرے اینڈ سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ بین میس (45) اور کپتان تھامس ریئو (31) بھی کچھ دیر کریز پر ٹکے رہے۔

ہندوستان کی جانب سے گیند بازی میں بھی شاندار ڈسپلن دیکھا گیا۔امبریش 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے 2، 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔کھیلن پٹیل اور آیوش مہاترے نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اپنی غیر معمولی بیٹنگ کی بدولت ویبھو سوریہ ونشی کو نہ صرف فائنل کا 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا بلکہ انہیں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر 'پلیئر آف دی سیریز' کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس سے قبل

ویبھَو سوریہ ونشی (175) کی شاندار اور جارحانہ سنچری، کپتان میَنک اگروال (53) اور ابھیگیان کندو (40) کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف نو وکٹوں پر 411 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

ویبھَو سوریہ ونشی نے 80 گیندوں پر 175 رنز بنائے، جس میں 15 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ ان کی اننگز کے دوران ہندوستان 500 رنز کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا تھا، تاہم انگلینڈ نے آخری 10 اوورز میں واپسی کی۔

ٹاس جیت کر ہندوستان نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن آغاز اچھا نہ رہا اور چوتھے اوور میں ایرن جارج (9) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان آیوش مہاترے نے ویبھَو کے ساتھ اننگز سنبھالی۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت ہوئی۔ آیوش مہاترے 51 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

بعد میں ویدانت تریویدی ایک اینڈ پر ڈٹے رہے جبکہ ویبھَو نے تیز رفتاری سے رنز بنانا جاری رکھا اور 55 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ ویبھَو 26ویں اوور میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے انڈر-19 ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا اور یوتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ 1412 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ویبھَو کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی رفتار سست پڑ گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ویہان ملہوترا (36)، امبریش (18) اور کھلن پٹیل (5) آؤٹ ہوئے۔ ابھیگیان کندو نے 31 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ آخر میں کنشک چوہان نے 20 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 37 رنز بنا کر اسکور 400 کے پار پہنچا دیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سبیسٹین مورگن اور الیکس گرین نے دو، دو وکٹیں لیں۔

 
 

Ads